لاہور(خبر نگار)سینیٹر ولید اقبال کی والدہ جسٹس (ر)ناصرہ اقبال نے پی ٹی آئی کی جیل بھرو تحریک کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاہے بیٹے کو جیل بھرو تحریک میں شریک ہونے سے منع کیا تھا،جسٹس (ر)ناصرہ اقبال نے عمران خان کا نام لئے بغیر کہا جو لیڈر بنا بیٹھا ہے وہ تو ضمانت قبل از گرفتاری لے کر گھر بیٹھا ہوا ہے اور باقیوں کو کہتا ہے جیل جاﺅ،جسٹس(ر)ناصرہ اقبال نے مشورہ دیا پی ٹی آئی کو الیکشن مہم چلانی چاہیے، عوام کے خرچے پر جیل میں بیٹھنے کی حکمت سمجھ سے بالاتر ہے۔
بیٹے کو جیل بھرو تحریک میں شرکت سے منع کیا تھا‘ والدہ ولید اقبال



















