قاہرہ (مشرق نیوز) مصر کے سابق صدر انور سادات کا پاسپورٹ امریکہ میں نیلامی میں فروخت پر مرحوم کے خاندان نے واقعہ کی پارلیمانی سطح پر تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق مقتول انور سادات کے پوتے اور رکن پارلیمنٹ کریم طلعت سادات نے حکومت اورپارلیمنٹ کو ہنگامی مکتوب میں اپنے انور سادات کے پاسپورٹ کی نیلامی کی تحقیقات اور پاسپورٹ ملک سے باہر لے جانے میں ملوث افراد کے خلاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔سادات کے پوتے نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم صدر نے اپنی پوری زندگی ملک کے لیے خدمت کی۔ یہ قطعا مناسب نہیں کہ ان کا پاسپورٹ کسی غیر ملکی نیلام گھر میں فروخت کرایا جائے کیونکہ یہ ایک ایسی توہین ہے جسے ان کا خاندان اور مصری عوام کو انور سادات سے محبت کرتے ہیں قبول نہیں کریں گے۔سادات کے پوتے نے زور دے کر کہا کہ صدر سادات کے پاسپورٹ کی تصاویر کے پھیلا اور غیر ملکی نیلامی میں اس پیشکش کی خبروں نے سوشل میڈیا پرصارفین کو سخت برہم کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم مصری انور سادات کی بھرپور تاریخ کو ذلت آمیز انداز میں فروخت کرنے کی اجازت نہیں دیں گے اور ہم اس کی تحقیقات کرائیں گے ۔
سابق مصری صدر انورسادات کے پاسپورٹ کی نیلامی کی پارلیمانی سطح پر تحقیقات کا مطالبہ



















