اسلام آباد (بیورورپورٹ)جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دئیے ہیں نیب بھی قابل احتساب ہے، نیب اقدامات کا احتساب عدالت نے کرنا ہے
ملزموں کو غیر ضروری ہراساں نہ کیاجائے،تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میںسندھ کول اتھارٹی کرپشن کیس کی سماعت ہوئی،عدالت نے نیب کی جانب سے تفصیلی رپورٹ جمع نہ کرانے پر اظہار برہمی کیا
چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے آڈیٹر جنرل کی رپورٹ انتہائی سنجیدہ ہے، 19 ارب کی کرپشن کا کیس ہے لیکن نیب انکوائری نہیں ہو رہی
نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا نیب نے انکوائری کو تحقیقات میں تبدیل کردیا ،جسٹس عائشہ ملک نے کہا سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود ڈیڑھ سال سے ابھی تک تحقیقات مکمل نہیں ہوئیں
جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دئیے نیب بھی قابل احتساب ہے اگر کیس نہیں بنتا تو بھی انکوائری مکمل کریں، فیئر ٹرائل ملزم کا حق ہے، نیب تحقیقات مکمل کرنے میں تاخیر نہیں کر سکتا
عدالت نے نیب اقدامات کا احتساب کرنا ہے، نیب غیر ضروری طور پر ملزموں کو ہراساں نہ کرے
چیف جسٹس نے کہا نیب رپورٹ میں تاریخیں بتائی گئیں نہ ہی کوئی اور تفصیل، عدالت نیب رپورٹ سے مطمئن نہیں
عدالت نے دوران سماعت استفسار کیا کیا نیب سپریم کورٹ کے حکم پر عمل کر رہا ہے یا نہیں؟،سپریم کورٹ نے آئندہ سماعت پر ڈی نیب کراچی کو طلب کرتے ہوئے مزید سماعت 2ہفتوں تک ملتوی کردی۔
نیب بھی قابل احتساب،ملزموں کو ہراساں نہ کیاجائے،جسٹس اطہر



















