مذاق بند کریں عبوری حکومت بنائیں اور انتخابات کرائیں

اسلام آباد:  فواد چودھری نے کہا ہے کہ روپیہ 193 روپے فی ڈالر پر چلا گیا، پوری نام نہاد حکومت لندن بیٹھی ہے۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے حکومت کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب میں پانی میسر نہیں، خریف کی فصلیں تباہ ہو رہی ہیں، ملک میں کوئی حکومت نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ مذاق بند کریں عبوری حکومت بنائیں اور انتخابات کرائیں۔