لاہور:(لیڈرنیوز)مریم نوازکی عمرے پرجانے کیلئے پاسپورٹ واپسی کی درخواست‘جسٹس علی باقرنجفی کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے سماعت کی‘عدالت نے نیب کونوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا‘عدالت نے سماعت کل تک ملتوی کردی ‘وکیل احسن بھون نے دلائل دیئے کہ مریم نوازنے عمرے پرجاناہے،مریم نوازکی درخواست صرف پاسپورٹ واپسی کی حدتک ہے،ای سی ایل میں نام کے حوالے سے حکومت خوددیکھے گی،جسٹس علی باقرنجفی نے کہا کہ ای سی ایل کے حوالے سے رولزپیش کریں،وکیل نے کہا کہ یہ نیکی کاکام ہے،نیکی کردریامیں ڈال،جسٹس علی باقرنجفی کے ریمارکس پرعدالت میں قہقہہ‘لاہورہائیکورٹ نے وفاقی حکومت سے ای سی ایل کے نئے رولزمانگ لیے ۔
مریم نوازکی پاسپورٹ واپسی کی درخواست‘نیب کو نوٹس جاری



















