لگتا ہے اگلا استعفیٰ صدرمملکت کا آنے والاہے‘ مریم اورنگزیب

اسلام آباد:(لیڈرنیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اراکین اسمبلی کے استعفے غیر قانونی اور غیر آئینی ہیں، لگتا ہے صدر کا اگلا استعفیٰ آنے والا ہے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حکمراں جماعت مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کو غیر آئینی رولنگ اور سپریم کورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی پر آرٹیکل 6 کے تحت سزا دی جائے، پی ٹی آئی ارکان کے استعفوں کا متن یہ ہے۔ اسی طرح، ان میں سے کچھ فوٹو کاپیاں ہیں اور اسی فارمیٹ کے تحت تیار کی گئی ہیں، یہ تمام استعفے غیر قانونی اور غیر آئینی ہیں۔