سابق حکومت نے سستی شہرت کیلئے غلط فیصلے کیے‘ شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد:(لیڈر نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ سابق حکومت نے سستی شہرت کے لیے غلط فیصلے کیے۔ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت 200 روپے فی لیٹر سے زیادہ ہے۔ روپے کی کمزوری کی وجہ سے صورتحال اس نہج پر پہنچ گئی ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ ہمیں آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑے گا۔