عمران خان اورحواریوں نے آئین سے کھلواڑکیا، سعد رفیق

اسلام آباد:(لیڈرنیوز)رہنماءن لیگ سعدرفیق نے کہا ہے کہ کل کادن ملکی تاریخ میں سیاہ دن کے طورپریادرکھاجائےگا،کل عمران خان اورحواریوں نے پاکستان کے آئین سے کھلواڑکیا،جس خط کی یہ بات کررہے ہیں اسے عدالت میں پیش کیاجائے،قوم اورہم بھی جانناچاہتے ہیں کہ یہ کونسی سازش ہے؟عمران خان اوران کی حکومت نے اداروں کوتباہ کیا،اسمبلی توڑنے کاغیرآئینی اقدام ختم ہوناچاہیے۔