واشنگٹن:(لیڈرنیوز)امریکی صدر جو بائیڈن نے چین کو خبردار کیا ہے کہ روس کی جانب سے یوکرین کو دی جانے والی امداد پر اسے پابندیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔امریکی صدر جو بائیڈن نے اپنے چینی ہم منصب شی جن پنگ کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو میں کہا کہ اگر بیجنگ نے یوکرین پر حملے میں روس کو مدد فراہم کی تو اس کے نتائج برآمد ہوں گے۔وائٹ ہاو¿س کے ایک بیان کے مطابق، دو گھنٹے کی ویڈیو کال میں، دونوں رہنماو¿ں نے یوکرین کے مسئلے کو سفارتی طور پر حل کرنے پر اتفاق کیا۔وائٹ ہاو¿س کے ترجمان نے کہا کہ چین پر پابندیوں سمیت دیگر پابندیاں لگائی جا سکتی ہیں۔چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ چینی صدر شی جن پنگ نے اپنے امریکی ہم منصب سے یوکرین میں جنگ جلد از جلد ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔چینی صدر نے نیٹو ممالک پر زور دیا کہ وہ اس مسئلے کے حل کے لیے ماسکو کے ساتھ بات چیت کریں۔ شہری ہلاکتوں کو روکنے اور انسانی بحران کو روکنے کے لیے مذاکرات ضروری ہیں۔ترجمان نے مزید کہا کہ چینی صدر جن پنگ نے امریکی صدر پر واضح کیا تھا کہ چین روس اور یوکرین کے درمیان مذاکرات کی حمایت کرتا ہے۔
روس کی مددپر امریکہ نے چین کو خبردارکردیا



















