پی ٹی آئی کی جہانگیرترین سے رابطہ کی کوششیں‘کوئی بات نہ ہوسکی

کراچی:(لیڈر نیوز)پی ٹی آئی نے جہانگیر ترین سے دوبارہ رابطہ کرنے کی کوشش کی لیکن نہ کوئی ملاقات ہوئی اور نہ ہی کوئی ٹیلی فون پر بات ہوئی۔بتایا گیا ہے کہ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے لندن میں جہانگیر ترین کو ٹیلی فون کیا تاہم جہانگیر ترین نے گورنر سندھ سے کوئی بات نہیں کی اور ملاقات کے حوالے سے کوئی پیش رفت نہیں ہو سکی۔دوسری جانب موجودہ سیاسی صورتحال پر جہانگیر ترین گروپ کی آج پھر لاہور میں ملاقات ہوگی۔ یہ مسئلہ بھی زیر بحث آئے گا۔