جوقانون ہاتھ میں لے گااُسے نہیں چھوڑیں گے‘ شیخ رشید

اسلام آباد:(لیڈر نیوز)وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ جیت صرف وزیراعظم عمران خان کی ہوگی۔ جو بھی قانون کو اپنے ہاتھ میں لے گااُسے نہیں چھوڑیں گے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ فضل الرحمان کی بدقسمتی ہے کہ وہ آج کل مولاجٹ بن گئے ہیں اور عجیب و غریب بیانات دے رہے ہیں۔ میں فضل الرحمان سے کہتا ہوں، یہ سب بھاگ جائیں گے، آپ کو گرفتار کر لیا جائے گا۔ ہم آپ کو نہیں چھوڑیں گے،انہوں نے کہا کہ عمران خان جیتے یاہارے تو فائدہ ان کا ہوگا، نسلی اور اصلی لوگ عمران خان کے ساتھ کھڑے ہوں گے، ہم بھی عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ عمران خان جیتے گا لیکن نتیجہ کچھ اور نکلا تو 3 ہفتوں میں عمران خان کی مقبولیت بڑھ جائے گی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن کو عدم اعتماد کا حق حاصل ہے، اسپیکر 63 اے کے تحت کوئی بھی رکن ووٹ ڈالنے سے پہلے ووٹ منسوخ کر سکتا ہے۔