لانگ مارچ کے اختتام پرریکوزیشن اورعدم اعتمادجمع ہوگی

اسلام آباد:(لیڈرنیوز)پی پی سینئررہنماءخورشیدشاہ نے کہا ہے کہ ریکوزیشن اورعدم اعتمادسے متعلق اسلام آبادمیں اہم کام کرنے ہیں،ہمارالانگ مارچ حکومت نہیں،عمران خان کیخلاف ہے،عدم اعتمادسے پہلے اسمبلی اجلاس کی ریکوزیشن جمع کرائیں گے،ریکوزیشن کے بعدتحریک عدم اعتمادجمع کرائیں گے،لانگ مارچ کے اختتام پرریکوزیشن اورعدم اعتمادجمع ہوگی،عمران خان سے ان کی پارٹی کے لوگ بھی پریشان ہیں،حکومت کے12 سے13 ایم این ایزاپنافیصلہ کرچکے،حکومتی ارکان اب ان کی ناکامیوں کابوجھ اٹھانے کیلئے تیارنہیں،عمران خان اپنی پارٹی چودھری برادران کی جھولی میں نہیں ڈالیں گے،وزارت اعلیٰ پرویزالٰہی کونہیں دے رہے تھے،پارٹی کیسے دیں گے؟