اپوزیشن احتساب کے خوف سے اکٹھی ہوئی ہے‘ فرخ حبیب

لاہور:(لیڈرنیوز)وزیرمملکت اطلاعات ونشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ بلاول آصف زرداری کے ایجنڈے کوآگے بڑھارہے ہیں،آصف زرداری اورشہبازشریف کیلئے ہتھکڑیاں تیارہیں،پی ڈی ایم ہرباربری طرح ناکام ہورہی ہے،آریاپاروالے آج جگہ جگہ خوارہوتے نظرآرہے ہیں،شریف خاندان کے1985میں اثاثے کیاتھے؟بھارت پاکستان کیخلاف نفرت انگیزکارروائیوں میں ملوث ہے،15سال سے بھارت دہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوث ہے،2سال قبل حکومت کوفارغ کرنی والے ٹرک کی بتی کے پیچھے لگے ہیں،پہلے مریم نوازکیساتھ ہاتھ ہوا،اب شہبازشریف کیساتھ ہوگا،بلاول بھٹوکالانگ مارچ کل ساہیوال پہنچا تو شارٹ بن چکاتھا، پیپلزپارٹی کہہ رہی ہے لاہورناصرباغ میں جلسہ کرنے دیاجائے،ناصرباغ کواپنی کرپشن کی نذرنہ کریں،پیپلزپارٹی مینارپاکستان گراو¿نڈمیں جلسہ کرے،اپوزیشن احتساب کے خوف سے اکٹھی ہوئی ہے،بلاول زرداری نے تفریح کیلئے لانگ مارچ شروع کیا ہے،شہبازشریف اپنے کیسزمیں التوالے رہے ہیں،اصل جنگ پاپڑاورفالودےوالے کوبچانے کیلئے ہورہی ہے،ڈیلی میل منی لانڈرنگ والی خبرپرآج بھی قائم ہے،ہم اتحادیوں کوساتھ لےکرچلیں گے،جہانگیرترین علاج کیلئے بیرون ملک گئے ہیں۔