کیف:(لیڈرنیوز)یوکرین کے خلاف روس کی جنگ دارالحکومت کیف تک پہنچ گئی۔ شہر کے مختلف علاقوں میں روسی اور یوکرینی افواج کے درمیان لڑائی جاری ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق روسی فوج نے شہر پر چاروں اطراف سے حملہ کیا ہے۔ شمال مغربی کیف میں ایک فوجی اڈے کے قریب لڑائی جاری ہے۔ شہر کے دیگر علاقوں میں بھی جھڑپیں جاری ہیں۔ روسی خبر رساں ایجنسی تاس کے مطابق روسی فوج نے بغیر کسی مزاحمت کے یوکرین کے شہر ملیتوپول پر بھی قبضہ کر لیا ہے۔دوسری جانب یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی نے اپنے پیغام میں کہا کہ وہ کیف میں ہیں اور آخری دم تک ملک کے لیے لڑیں گے۔
روس کی یوکرین کیخلاف جنگ دارالحکومت کیف تک پہنچ گئی



















