لاہور:(لیڈر نیوز)وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ سیاسی عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش کرنے والوں کو قوم کبھی معاف نہیں کرے گی، اپوزیشن کی سیاسی انتشار پھیلانے کی کوشش قومی مفاد کے منافی ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا کہ نازک حالات میں منفی سیاست کرنے والے ہوش کے ناخن لیں۔ خالی تقریروں سے انسانیت کی خدمت نہیں ہوتی۔عثمان بزدار نے کہا کہ ساڑھے تین سال میں اپوزیشن لیڈر صرف نعرے لگاتے رہے۔ عوام جان چکے ہیں کہ اپوزیشن کے پاس عوامی فلاح کا کوئی ایجنڈا نہیں ہے۔
خالی تقریروں سے انسانیت کی خدمت نہیں ہوتی‘ وزیراعلیٰ پنجاب



















