اسلام آباد:(لیڈرنیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق صدر آصف علی زرداری اور وفاقی وزیر فواد چوہدری کی نااہلی کی درخواستیں مسترد کر دیں۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے سابق صدر آصف علی زرداری اور فواد چوہدری کی نااہلی کی درخواستوں پر سماعت کی۔ سماعت کے دوران جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے کہ یہ دونوں کیسز منتخب نمائندوں سے متعلق ہیں اور دونوں کو ان کے لوگوں نے منتخب کیا ہے۔ جب عوام نے انہیں منتخب کیا ہے تو عدالت مداخلت کیوں کرے؟ جب 200,000 لوگ اپنے نمائندے منتخب کرتے ہیں تو ایک غیر منتخب جج انہیں کیوں ڈی سیٹ کرے؟چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ہر سیاسی جماعت کی اپنی سوشل میڈیا ٹرولنگ ٹیم ہوتی ہے، وہ اپنے کیس عدالتوں میں لے کر آتے ہیں جن کے خلاف فیصلہ ہو جاتا ہے تو ٹرول کرنا شروع کر دیتے ہیں۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا کہ سیاسی جماعتیں چاہیں تو آج سوشل میڈیا ٹھیک ہوجائے گا، اپنے فالورز کی توہین نہ کریں، نفرت انگیز مواد نہ پھیلائیں۔عدالت نے کہا کہ پھر آپ کہتے ہیں ہماری عدالتیں 139 نمبر پر ہیں، یہ ریٹنگ عدالتوں کی نہیں، گورننس سسٹم کی ہے۔ عدالت نے ریٹنگ کی بنیاد بنانے والے عوامل کی کاپی وکلائ کو دی اور کہا کہ وہ ان عوامل کو پڑھیں۔ کیا ریٹنگ صرف عدالتوں کی ہے؟ بعد ازاں عدالت نے آصف علی زرداری اور وفاقی وزیر فواد چوہدری کی نااہلی کی درخواستیں مسترد کر دیں۔
پنجاب میں میرٹ ،عوام کی حکمرانی ،اقتدار سے زیادہ عارضی کچھ بھی نہیں ،مریم نو از
مکہ دفاعی اتحاد کی اسلام آباد میں بڑی بیٹھک،یمن، سعودیہ کشیدگی سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال
محبت کی اصل کہانی کا آغاز 30 سال کے بعد ہوتا ہے، پنکج ترپاٹھی
حماس سربراہ خلیل الحیہ کے بیٹے اسرائیلی حملے میں بال بال بچ گئے
مکہ معاہدہ امن و استحکام کی ضمانت ہے، پروفیسر ڈاکٹر احمد سعد الاحمد
امریکی فضائیہ کے کلاوڈ سسٹم پر سائبر حملہ، حساس ڈیٹا خطرے میں پڑ گیا
ایس ایم ایز کوقرض فراہمی کاطریقہ کار مزید آسان بنایا جائے،وزیراعظم
فضل الرحمن کے بعد ن لیگ ،پی پی سمیت سب کی باری آئےگی،علی امین گنڈا پور
چین پاکستانی مصنوعات کو ڈیوٹی فر ی رسائی دے،احسن اقبال
فضل الرحمن کو پاکستان ،طالبان میں سے ایک کا انتخاب کرنا ہوگا، عطا تارڑ



















