فیصل واوڈا نے تاحیات نااہلی کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا

اسلام آباد:(لیڈرنیوز)پی ٹی آئی کے سابق سینیٹر فیصل واوڈا نے تاحیات نااہلی کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔لیڈر نیوز کے مطابق پی ٹی آئی رہنما فیصل واوڈا نے الیکشن کمیشن کی جانب سے اپنی نااہلی کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔ الیکشن کمیشن اور ہائیکورٹ کے فیصلوں کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل ایڈووکیٹ وسیم سجاد کی وساطت سے دائر کی گئی ہے۔اپیل میں الیکشن کمیشن اور مخالف شکایت کنندگان کو فریق بنایا گیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کو تاحیات نااہل کرنے کا اختیار نہیں ہے۔ الیکشن کمیشن قانون کی مجاز عدالت نہیں ہے۔اپیل میں عدالت سے کہا گیا کہ الیکشن کمیشن کی نااہلی کے فیصلے کو کالعدم قرار دے کر سینیٹر کے عہدے پر بحال کیا جائے۔ تاہم ہائی کورٹ کی جانب سے مسترد کیے جانے کے بعد فیصل واوڈا نے اب سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر دی ہے۔