جب تک پیسہ واپس نہیں کریں گے پیچھانہیں چھوڑونگا‘ وزیراعظم

منڈی بہاﺅالدین:(لیڈرنیوز)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ میڈیاکومہنگائی کی وجوہات بھی بتانی چاہئیں،لوٹی دولت کی واپسی تک ڈاکوو¿ں کوکوئی این آراونہیں ملے گا ،ان کاپیچھانہیں چھوڑوں گاجب تک پیسہ واپس نہیں کریں گے، آج پاکستان کی عدالتیں آزادہیں،آج ڈنڈوں سے کوئی سپریم کورٹ پرحملہ نہیں کرتا،کیس سے بچنے کیلئے سابق چیف جسٹس پرجھوٹی ٹیپ بنائی گئی ،شہبازشریف بے قصورہیں توکیوں عدالتوں سے مہلت مانگتے ہو،شہبازشریف کیس کی روزانہ کی بنیادپرسماعت ہونی چاہیے،سپریم کورٹ نے مجھے صادق اورامین ڈکلیئرکیا،آپ کوپھرشکست ہوگی ،جیلوں میں جائیں گے،کوئی شک نہیں ملک میں مہنگائی ہے،عوام پرمہنگائی کابوجھ کم کرنے کیلئے ہروقت سوچتاہوں،پٹرول پرتمام ٹیکس کم کردیئے تاکہ عوام پربوجھ کم پڑے،(ن)لیگ،پیپلزپارٹی کے پہلے سال اس سے زیادہ مہنگائی تھی،برطانیہ اورامریکامیں30 سالہ مہنگائی کےریکارڈٹوٹے،کوروناکی وجہ سے عالمی سطح پرمہنگائی بڑھ رہی ہے،امپورٹڈاشیاکی قیمتیں دگنی ہوچکی ہیں،عوام کوریلیف دینے کی پوری کوشش کررہے ہیں،ملک درست راستے پرگامزن ہے،ریکارڈبرآمدات ہورہی ہیں،ریکارڈٹیکس اکٹھا کیا جارہا ہے،اوورسیزپاکستانی ہماراسب سے بڑا اثاثہ ہیں،اوورسیزپاکستانیوں کوووٹ کاحق مل چکاہے۔