بطورسینیٹرحلف اُٹھانے کیلئے تیارہوں‘اسحاق ڈار

اسلام آباد/لندن:(لیڈرنیوز): پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے چیئرمین سینیٹ کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اب جب کہ قانونی رکاوٹیں دور ہوگئی ہیں، میں حلف اٹھانے کے لیے تیار ہوں۔لیڈر نیوز کے مطابق سابق وزیر خزانہ اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اسحاق ڈار نے سینیٹ کی نشست کا حلف اٹھانے کے لیے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو خط لکھا ہے، خط کی کاپی الیکشن کمیشن کو بھی ارسال کردی ہے۔صادق سنجرانی کو لکھے گئے خط میں اسحاق ڈار نے کہا کہ میرے 3 مارچ 2018 کو سینیٹ کے انتخاب کو چیلنج کرنے سے پیدا ہونے والا قانونی تنازعہ حل ہو گیا ہے۔ 21 دسمبر 2021 کو سپریم کورٹ نے سول اپیل مسترد کر دی۔ جس کے بعد سپریم کورٹ کا مورخہ 8 مئی 2018 کو رکنیت کی معطلی کا حکم نامہ کالعدم قرار دے دیا گیا اور سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں الیکشن کمیشن نے 10 جنوری 2022 کو میری نشست کی معطلی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا۔