حکومتی کارکردگی پر اطمینان کا اندازہ ہمارے بیانات سے لگالیں

لاہور(لیڈرنیوز)سپیکرپنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کا سوال اپوزیشن سے کرنابنتاہے‘ابھی توباورچی خانے میں تحریک عدم اعتماد کاسامان اکٹھاکیاجارہاہے‘عوام کی مشکلات اورتکالیف حکومت تک پہنچاتے ہیں،آج کی ملاقات بھی اسی حوالے سے تھی،ہم اپوزیشن کوبھی ساتھ لےکرچلتے ہیں،جہاں غلطیاں ہوتی ہیں ان کی نشاندہی بھی کرتے ہیں،کئی معاملات کو ہم نے حل بھی کرایاہے‘حکومت کی کارکردگی پر اطمینان کا اندازہ ہمارے بیانات سے لگالیں‘آصف زرداری کی آمدکامقصدچودھری شجاعت کی خیریت دریافت کرناتھا۔