لاہور:(لیڈرنیوز)وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں نے غیر معمولی حالات میں بھی غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا، وقت نے ثابت کر دیا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت نے بروقت فیصلے کئے۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا کہ اپوزیشن رہنما یاد رکھیں کہ خالی تقریروں سے دکھی انسانیت کی خدمت نہیں ہوتی۔ بدقسمتی سے اپوزیشن جماعتیں قوم کو تقسیم کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ اپوزیشن جماعتوں کا منفی رویہ تاریخ کا حصہ بن چکا ہے۔ عثمان بزدار نے کہا کہ اپوزیشن نے اپنی تمام تر توانائیاں صرف زبانی جمع خرچ پر صرف کر دی ہیں، عوام کی خدمت کے لیے ان کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا، پی ٹی آئی کی قیادت غریب عوام کے دکھ درد کو سمجھتی ہے۔
خالی تقریروں سے دکھی انسانیت کی خدمت نہیں ہوتی‘ عثمان بزدار



















