لندن:(لیڈرنیوز) چیف آف سٹاف بورس جانسن سمیت چار قریبی ساتھیوں نے کورونا لاک ڈاؤن کے دوران پارٹی کرنے کے تنازع پر استعفیٰ دے دیا ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق کورونا لاک ڈاؤن میں پارٹی کرنے پر شدید تنقید کا نشانہ بننے والے برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کے 4 قریبی اور قابل اعتماد ساتھیوں نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ برطانوی وزیراعظم کی ہیڈ آف پالیسی منیرہ مرزا، چیف آف اسٹاف ڈین روزن فیلڈ، پرنسپل پرائیویٹ سیکریٹری مارٹن رینالڈز اور کمیونیکیشن ڈائریکٹر جیک ڈوئل۔ وزیر اعظم بورس جانسن کے چاروں قریبی ساتھیوں نے اس تحقیقاتی رپورٹ کے بعد استعفیٰ دے دیا ہے جس میں انکشاف کیا گیا تھا کہ برطانوی وزیر اعظم نے کورونا لاک ڈاؤن پابندیوں کے باوجود کئی پارٹیاں منعقد کیں۔برطانوی وزیراعظم کو کورونا پابندیوں کے دوران سرکاری رہائش گاہوں پر پارٹیاں کرنے پر شدید دباؤ اور تنقید کا سامنا ہے۔ اپوزیشن کے علاوہ ان کی اپنی کنزرویٹو پارٹی کے کچھ رہنما بھی بورس جانسن کے استعفے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔بورس جانسن نے بھی پارٹیاں منعقد کرنے پر پارلیمنٹ میں معافی مانگ لی ہے۔
بورس جانسن کے 4 قریبی ساتھیوں نے استعفیٰ دے دیا



















