پاکستان سٹریٹجک پارٹنر ‘ تعلقات کو اہمیت دیتے ہیں‘ امریکہ

واشنگٹن:(لیڈرنیوز)امریکہ کہتا ہے کہ پاکستان ہمارا سٹریٹجک پارٹنر ہے۔ پاکستان کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتے ہیں۔محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ پاکستان ہمارا سٹریٹجک پارٹنر ہے۔ پاکستان کے ساتھ اہم تعلقات ہیں۔پاکستان اور چین کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ تعلقات برقرار رکھنے کے لیے کسی ملک کے لیے یہ ضروری نہیں کہ وہ امریکا یا چین میں سے کسی ایک کا انتخاب کرے۔ دونوں ممالک کو چین کے قریبی تعلقات پر بات کرنی چاہیے۔ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ امریکا کے ساتھ تعلقات کسی بھی ملک کے لیے زیادہ فائدہ مند ہیں۔ دنیا کے ہر ملک کے درمیان تعلقات کے کچھ فائدے اور کچھ نقصانات ہوتے ہیں۔ترجمان نے کہا کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات اپنے دفاع کو مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان سیکورٹی تعاون ہے اور مل کر کام کر رہے ہیں۔


#United States says Pakistan is our strategic partner # State Department spokesman Ned Price