یہ آج مجھے سکھانے آئے تھے‘گیلانی کا شاہ محمودکی تقریرپرردعمل

اسلام آباد:(لیڈرنیوز)یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ شاہ محمود قریشی کی تقریر سینیٹ کی توہین تھی، یہ وزیر خارجہ کی معیاری تقریر نہیں تھی۔شاہ محمود کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے سینیٹ میں قائد حزب اختلاف یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ وہ شاہ محمود قریشی کو ایوان میں جواب دیں گے۔ جب میں سپیکر تھا تو وہ میرے پارلیمانی لیڈر تھے۔ وہ آج مجھے پڑھانے آئے تھے۔یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ملتان میں اگر شاہ محمود کو بچوں نے تنگ کیا ہے تو ان سے پوچھوں گا، ان کا استعفیٰ قبول نہ کرنا پارٹی کی صوابدید ہے، اگر ہم چاہتے تو شاہ محمود صرف اپنی پارٹی میں تقریر کرتے اگر ہم ہوتے۔ چاہتے تو وزیر خارجہ کی تقریر نہ ہوتی۔ اگر ہم اٹھ کر چلے جاتے تو کس کو بتاتے؟ یہ ہماری مہربانی ہے۔