لاہور:(لیڈرنیوز)حسان خاور کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی مذاکراتی جماعت نہیں، قوم کے مجرموں سے کوئی ڈیل نہیں ہو سکتی، پارلیمنٹ میں اپوزیشن کی صورتحال سب نے دیکھی۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پنجاب حکومت کے ترجمان حسان خاور نے کہا کہ اپوزیشن پارلیمنٹ کے اندر یا باہر کچھ نہیں کر سکتی۔ انہوں نے کہا کہ عدالتوں کے فیصلے ہمارے لیے قابل احترام ہیں، سپریم کورٹ روڈا کے معاملے پر چل رہی ہے کیونکہ ہمارا قانونی حق ہے، لاہور کو چاروں طرف پھیلایا گیا جس سے بہت نقصان ہوا، شہر کی حالت زار ہے۔ بد نظمی کا پھیلاو¿ کی وجہ سے ٹرانسپورٹ اور آلودگی جیسے مسائل میں اضافہ ہوا ہے۔ روڈا شہر کے لیے ایک سوچی سمجھی حکمت عملی کے تحت ایک ماسٹر پلان ہے۔ سیاحت کے شعبے کو فروغ دینا وزیراعظم عمران خان کی اولین ترجیح ہے۔
#Hasaan Khawar #there can be no deal with the criminals of the nation



















