اسلام آباد:(لیڈرنیوز)وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ دہشت گرد بزدلانہ کارروائیوں سے سکیورٹی اداروں کے حوصلے پست نہیں کرسکتے، بلوچستان کی ترقی اور نیشنل سکیورٹی کامشن جاری رہے گا۔وزیر داخلہ شیخ رشید نے بلوچستان کے علاقے کیچ میں دہشت گردی کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کی شہادت کی خبر سے دکھ ہوا۔ سیکورٹی اہلکاروں پر حملہ دہشت گردی کی بدترین شکل ہے۔وزیر داخلہ نے کہا کہ دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائیاں سکیورٹی اداروں کے حوصلے پست نہیں کر سکتیں اور بلوچستان کی ترقی اور قومی سلامتی کا مشن جاری رہے گا۔
بلوچستان کی ترقی ‘ملکی سکیورٹی کامشن جاری رہیگا‘شیخ رشید



















