راناشمیم بیان حلفی‘شریف فیملی اپنی پوزیشن واضح کرے‘ فواد چوہدری

اسلام آباد:(لیڈرنیوز)وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان کی فلم انڈسٹری بحال ہورہی ہے،اس سے قبل صرف سیاستدانوں کے ڈرامے دیکھے جاتے تھے،فلاپ فلمیں لندن جاکربیٹھ گئی ہیں،نوازشریف اینڈکمپنی اقتدارمیں تھی توصرف ان کی فلمیں چل رہی تھیں،اصل فلم کی طرف کسی نے توجہ نہیں دی،راناشمیم کے بیان حلفی پرنوازشریف کے گھرپردستخط ہوئے،بیان حلفی کے بارے میں چارلس گھتری نے بھی تصدیق کی،شریف فیملی کواپنی پوزیشن واضح کرنی چاہیے۔