ٹیلی پرومپٹرکی خرابی‘بھارتی وزیراعظم مذاق بن گئے

نئی دہلی:(لیڈرنیوز)بھارتی وزیراعظم نریندر مودی ٹیلی پرومپٹر کی خرابی کے بعد تقریر کے دوران تذبذب کا شکار اور خاموش ہوگئے۔ورلڈ اکنامک فورم سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی غیر تحریری تقریر (بے ساختہ) کرنے کا دعویٰ بے نقاب ہوگیا۔ ٹیلی پرومپٹرخراب ہوا تو مودی بھی خاموش ہو گئے۔بھارتی وزیراعظم کو کچھ سمجھ نہیں آیا توپہلے اِدھراُدھردیکھااوراس کے بعد موضوع سے کرکچھ اورباتیں شروع کردیںبھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا بغیر لکھے بول نہ سکنا سوشل میڈیا پر مذاق بن گیا۔ بھارتی وزیراعظم کی میمز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔کانگریس لیڈر راہول گاندھی بھی پیچھے نہیں رہے اور کہا کہ ٹیلی پرومپٹر بھی وزیر اعظم نریندر مودی کے جھوٹ کو برداشت نہیں کر سکتا۔


#Narendra Modi became hesitant and silent during his speech after the teleprompter malfunction