لاہور:(لیڈر نیوز)شہباز شریف نے کہا ہے کہ کسان یوریا کھاد کی تلاش میں مارے مارے پھر رہے ہیں، کسان بلیک مارکیٹ میں مہنگے داموں خریدنے پر مجبور ہیں۔مسلم لیگ ن کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی دعوو¿ں کے باوجود بحران گزشتہ کئی ہفتوں سے برقرار ہے۔ یوریا کی کمی سے ہماری زراعت اور کسانوں کی آمدنی متاثر ہوگی۔ حکومت کی طرف سے وعدے پورے نہیں ہوتے لیکن دعوے ہوتے ہیں کہ ختم نہیں ہوتے۔
#Shahbaz Sharif #farmers are wandering in search of urea fertilizer



















