اسلام آباد:(لیڈرنیوز)اسلام آباد ہائی کورٹ نے ٹرائل کورٹ کو خواجہ آصف کے خلاف 10 ارب روپے ہرجانے کے کیس کی کارروائی سے روک دیا۔ عدالت نے وزیراعظم عمران خان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں وزیراعظم کے بیان پر جرح کا حق ختم کرنے کے فیصلے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ خواجہ آصف کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ عمران خان کے بیان پر جرح کا حق ٹرائل کورٹ نےختم کر دیا ہے۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے استفسار کیا کہ یہ توہین عدالت کیس کب سے زیر التوا ہے؟ جس پر وکیل خواجہ نے جواب دیا کہ یہ کیس 2012 کا ہے، سوالات 2021 میں بنائے گئے۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے ریمارکس دیئے کہ عدالت نے ہتک عزت کے مقدمات کو جلد نمٹانے کی ہدایت کی ہے۔چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے استفسار کیا کہ کیس میں تاخیر کا ذمہ دار کون ہے؟ کیا آپ کہہ رہے ہیں کہ التوا عمران خان نے کروایا؟ وکیل خواجہ آصف نے کہا کہہتک عزت کا کیس 2012 سے التوا کا شکار ہے، ہتک عزت کیس کا فیصلہ 2 ماہ میں ہونا چاہیے تھا۔ دونوں فریقین نے سماعت ملتوی کر دی۔
#case against Khawaja Asif #court issued notice to Prime Minister Imran Khan seeking a reply



















