امریکی فوج نے افغانستان میں 9بکریوں پر60 لاکھ ڈالرخرچ کرڈالے

نیویارک:(لیڈرنیوز)امریکی فوج نے افغانستان اور مشرق وسطیٰ میں دو دہائیوں پر محیط جنگ کے دوران 14 کھرب ڈالر خرچ کیے، اسلحے کے مینوفیکچررز، ڈیلرز اور کنٹریکٹرز کو افزودہ کیا۔ڈان ڈاٹ کام کے مطابق وال اسٹریٹ جرنل میں ایک تفصیلی رپورٹ شائع ہوئی جس میں انکشاف کیاگیا ہے کہ افغانستان میں 20 سالہ جنگ میں 11 ستمبر 2001 کے حملوں کے بعد سے امریکی فوجی اخراجات 14 ٹریلین ڈالر تک پہنچ چکے ہیں، جن کا ایک تہائی سے نصف حصہ ٹھیکیدارپورا کرتا ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ امریکی ٹیکس دہندگان کا پیسہ ان منصوبوں پر ضائع کیا گیا جو کبھی کامیاب نہیں ہوئے، جیسا کہ پینٹاگون نے ایک منصوبے پر 6 ملین ڈالر خرچ کیے ہیں۔ اس منصوبے کے لیے نو اطالوی بکریاں درآمد کی گئیں لیکن یہ منصوبہ خسارے میں رہا۔


#US Army Expenditure Spent 60 million on 9 goats in Afghanistan