لاہور:(لیڈرنیوز)شیری رحمان نے کہا ہے کہ حکومت کی بدانتظامی سے گیس کا بحران گرمیوں تک جاری رہے گا، ملک پر مسلط حکومت ذمہ داری لینے کو تیار نہیں۔پیپلز پارٹی کی نائب صدر اور سینیٹر شیری رحمان نے اپنے بیان میں کہا کہ گیس ریکارڈ مہنگے داموں منگوائی گئی، نادہندہ کمپنیوں کے ساتھ معاہدوں کی وجہ سے ڈیلیوری میں کئی بار تاخیر ہوئی جس سے ریوالونگ کریڈٹ میں 50 ارب روپے کا اضافہ ہوگا۔ قرضہ پہلے ہی 2.419 ٹریلین روپے ہے۔ حکومت کی غلط پالیسیوں کے باعث صرف گیس سیکٹر کا گھومتا ہوا قرضہ 1200 ارب روپے تک پہنچ گیا ہے۔شیری رحمان نے کہا کہ دوسری جانب سنگاپور کی کمپنی کے بعد اٹلی کی کمپنی نے بھی ایل این جی فراہم کرنے سے انکار کردیا، گیس کی عدم فراہمی کے باعث چولہے اور صنعتیں بند ہوگئی ہیں۔
#Sherry Rehman #gas crisis will continue till summer due to mismanagement of the government



















