اسلام آباد:(لیڈر نیوز)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوابلدیاتی الیکشن پرشورشرابہ کیاجارہاہے، کسی کواحساس نہیں کہ یہ انتخابات جدیداورتبدیل شدہ نظام کی شروعات ہیں،ایسانظام کامیاب جمہوریت میں ہوتاہے،براہ راست منتخب تحصیل ناظم گورننس کوبہتربنائیں گے،ایسے نظام سے مستقبل کے لیڈرزتیارہوں گے،74 سالہ تاریخ میں پہلی بارہمارے پاس بااختیاربلدیاتی نظام ہے،بعدازاں اسپیشل ٹیکنالوجی زونزاتھارٹی کے بورڈآف گورنرزکے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ برآمدات سے فائدہ اٹھانے کیلئے اقدامات کررہے ہیں،ٹیکنالوجی کوکرنٹ اکاو¿نٹ خسارہ کم کرنے کیلئے استعمال کرناہے،حکام آئی ٹی شعبے میں سرمایہ کاروں کی سہولت کیلئے اقدامات کریں،عمران خان نے غیرملکی سرمایہ کاری،کاروبارمیں آسانی کویقینی بنانے کی ہدایت کی۔
#Prime Minister Imran Khan #KP local body elections are the beginning of a modern 'changed system



















