اسلام آباد:(لیڈرنیوز)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں پی ٹی آئی سے غلطیاں ہوئیں جس کا خمیازہ بھگتنا پڑا۔وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ غلط امیدواروں کا انتخاب شکست کی بڑی وجہ ہے، بلدیاتی الیکشن کی حکمت عملی کی نگرانی کی جائے گی۔ آئندہ انتخابات میں تحریک انصاف مزید مضبوط ہو گی۔واضح رہے کہ خیبرپختونخوا (کے پی) کے بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی کو بڑا دھچکا لگا ہے۔ سٹی میئر اور تحصیل چیئرمین کی 64 نشستوں میں سے 58 نشستوں کا اعلان کیا گیا ہے۔ جے یو آئی (ف) 21 نشستوں کے ساتھ پہلے اور پی ٹی آئی 14 نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ اسلامی دو، پیپلز پارٹی اور تحریک اصلاح نے ایک ایک نشست جیتی ہے جبکہ نو آزاد امیدوار بھی کامیاب ہوئے ہیں۔
#Prime Minister Imran Khan #PTI made mistakes in the first phase of local body elections which had to be paid



















