منی لانڈرنگ کیس‘شہباز‘حمزہ‘سلمان کے 45 اکاﺅنٹس کی تفصیلات جمع

لاہور:(لیڈرنیوز)شہباز شریف خاندان کے خلاف 16 ارب کی منی لانڈرنگ کیس میں ایف آئی اے نے شہباز شریف، حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کے 45 اکاو¿نٹس کی تفصیلات جمع کرا دیں۔ایف آئی اے کے مطابق بے نامی اکاو¿نٹس کے ذریعے شہباز خاندان کے اکاو¿نٹس میں 16 ارب 34 کروڑ روپے جمع کرائے گئے۔ الزامات ثابت ہونے پر ملزم کو 7 سال قید، جرمانہ اور جائیداد ضبط کرنے کی سزا ہو سکتی ہے۔ حمزہ شہباز، سلمان شہباز کو متعدد مواقع فراہم کیے گئے، تمام ملزمان الزامات کے حوالے سے تحقیقاتی ٹیم کو مطمئن نہیں کر سکے، شہباز شریف خاندان کے 45 اکاو¿نٹس میں منی لانڈرنگ کی رقم جمع ہے۔ایف آئی اے کی دستاویزات کے مطابق شہباز شریف کے نام پر 14 بینک اکاو¿نٹس رجسٹرڈ ہیں۔ 2008 سے 2018 تک شہباز شریف کے نام پر ایک ہی برانچ میں 10 اکاو¿نٹس کھولے گئے۔ حمزہ شہباز کے نام پر 13 بینک اکاو¿نٹس کھولے گئے، 2005 سے 2018 تک حمزہ شہباز کے نام پر بینک اکاو¿نٹس کھولے گئے۔


#FIA has submitted details of 45 accounts of Shahbaz Sharif, Hamza Shahbaz and Salman Shahbaz