خاقان‘زبیربیانات سے ن لیگ میں تقسیم واضح ہوگئی ‘ فواد چوہدری

اسلام آباد:(لیڈر نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ شاہد خاقان اور محمد زبیر کے بیانات نے مسلم لیگ ن میں تقسیم کو مزید واضح کر دیا ہے۔وفاقی وزیراطلاعات چوہدری فواد حسین نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ان خاندانوں نے ملک کی تباہی نکالی ہے، اب یہ کارما دیکھ رہے ہیں۔ نون لیگ میں اب نئی قیادت سامنے آئے گی جو کہ اچھی بات ہے۔ پیپلز پارٹی کو بھی زرداری سے آگے نکلنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں رواں ماہ اور اگلے چند ماہ میں پنجاب میں طاقتور بلدیاتی انتخابات حکومت پر اعتماد کو ظاہر کرتے ہیں۔ پیپلز پارٹی اور نون لیگ خیبرپختونخوا میں امیدوار کھڑے نہ کر سکیں۔ پنجاب میں بھی ایسا ہی ہوگا۔ صرف ایک دو ٹی وی چینلز آپ کی عملی طور پر مردہ سیاست کو زندہ رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔


#Chaudhry Fawad Hussain #clarified the division within PML-N