نئے پاکستان میں کرپٹ لوگوں کی کوئی گنجائش نہیں‘ عثمان بزدار

لاہور:(لیڈر نیوز)وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کرپشن کے خاتمے کا ایجنڈا لے کر اقتدار میں آئی، نئے پاکستان میں کرپٹ لوگوں کی کوئی گنجائش نہیں۔وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے انسداد بدعنوانی کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ کرپشن ایک سماجی ظلم اور بہت بڑی معاشرتی برائی ہے۔ کرپشن عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کے مترادف ہے۔ اپنایا، پی ٹی آئی حکومت ہر شعبے میں شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔عثمان بزدار نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت نے ماضی میں وسائل لوٹنے والے بااثر مافیا کے خلاف پہلی بار کریک ڈاو¿ن کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اینٹی کرپشن کو ایک خودمختار ادارہ بنایا گیا ہے جس سے ادارے میں بے پناہ بہتری آئی ہے۔


#Chief Minister Usman Buzdar #there is no room for corrupt people in the naya Pakistan