مولانابے وقت کاراگ آلاپ رہے ہیں‘ فواد چودھری

اسلام آباد:(لیڈرنیوز)وفاقی وزیراطلاعات فوادچودھری نے فضل الرحمن کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ مولانافضل الرحمان نے23مارچ کومارچ کرنےکاعندیہ دیاہے،پی ڈی ایم والے پہلے بھی تاریخیں دے کرپھربدلتے رہے ہیں،مولاناکئی بارتاریخیں بدل چکے ہیں اس باربھی ایساہی ہوگا،مولاناکی کوشش دوبارہ سسٹم میں داخل ہونے کیلئے ہے،مولاناسسٹم کاحصہ نہیں اس لیے چاہتے ہیں سسٹم ختم ہو،مولانابے وقت کاراگ آلاپ رہے ہیں ان کےساتھ کوئی بھی نہیں۔


#Fawad Chaudhry #Maulana is not a part of the system so he wants the system to end