جنوبی افریقہ‘اومی کرون کیسز میں 300 فیصد اضافہ

کیپ ٹاو¿ن:(لیڈر نیوز)جنوبی افریقہ میں کورونا کے نئے ویرینٹ اومی کرون کی وجہ سے کورونا کیسز میں 300 فیصد اضافہ ہوا ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی افریقہ میں کورونا کا نیا ویریئنٹ اومی کرون تیزی سے پھیل رہا ہے اور اس وقت ملک بھر میں کورونا کیسز کی تعداد میں 300 فیصد اضافہ ہوا ہے۔جنوبی افریقہ کے وزیر صحت جوئے پہلو نے کورونا کے نئے کیسز میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں کورونا کی چوتھی لہر شروع ہو گئی ہے۔وزیر صحت کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت اسپتالوں میں صورتحال قابو میں ہے لیکن اگر کیسز کی تعداد اسی شرح سے بڑھتی رہی تو اسپتال میں دباو¿ بڑھے گا۔وزیر صحت جوئے پہلو نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ دونوں کورونا ویکسین لگوائیں، ان کا کہنا ہے کہ صرف ویکسینیشن کے ذریعے ہی وبا کو روکا جا سکتا ہے۔جنوبی افریقہ کے وزیر صحت نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ کورونا کی نئی قسم کی چوتھی لہر جلد ہی زیادہ نقصان کے بغیر ختم ہو جائے گی۔


#Cape Town #omicron cases have increased by 300% in South Africa