لاہور:(لیڈرنیوز) الیکشن کمیشن نے این اے 133 لاہور کے ضمنی انتخاب میں ووٹوں کی مبینہ فروخت کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی۔تفصیلات کے مطابق لاہور کے حلقہ این اے 133 کے ضمنی انتخاب میں نون لیگ اور پیپلز پارٹی نے ایک دوسرے پر ووٹوں کی خرید و فروخت کے الزامات کی بوچھاڑ کردی۔ دونوں جماعتوں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فی ووٹ کی شرح دوہزار روپے رکھی گئی۔ جبکہ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں خواتین سمیت وصول کنندگان کو قطار میں کھڑے دیکھا جا سکتا ہے۔
این اے133،الیکشن کمیشن کا ووٹوں کی خرید و فروخت کا نوٹس



















