ایوب آفریدی مستعفی‘ شوکت ترین کو سینیٹر بنانے کی راہ ہموار

اسلام آ باد:(لیڈر نیوز)سینیٹر ایوب آفریدی نے استعفیٰ دے دیا، مشیر خزانہ شوکت ترین کو سینیٹر بنانے کی راہ ہموار ہو گئی۔ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے ایوب آفریدی کا استعفیٰ منظور کرلیا۔ذرائع کے مطابق ایوب آفریدی کو مشیر اور نگران مقرر کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے اپنا استعفیٰ وزیراعظم کو بھجوا دیا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم کی صوابدید ہے کہ وہ جسے چاہیں ذمہ داری دیں، وزیراعظم ذمہ داری نہ دیں تو کوئی اعتراض نہیں، موقع ملا ملک و قوم کی خدمت کروں گا۔