اسلام آ باد:(لیڈر نیوز)وزیراعظم نے کہا ہے کہ آلودگی سے بچنے کے لیے پائیدار ماحولیاتی تحفظ کا منصوبہ وقت کی ضرورت ہے۔وزیراعظم کی زیر صدارت آلودگی سے متعلق اجلاس ہوا۔ اس موقع پر عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمارے منشور کے مطابق صاف اور آلودگی سے پاک پاکستان پہلی ترجیح ہے، بڑے پیمانے پر شجرکاری کے ذریعے شہروں کو سرسبز بنانے پر توجہ دے رہے ہیں۔
پائیدار ماحولیاتی تحفظ کا منصوبہ وقت کی ضرورت ہے ‘ وزیراعظم



















