کراچی:(لیڈر نیوز)سابق وزیراعظم ‘ن لیگ کے رکن اسمبلی شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکومت کادعویٰ ہے کہ کل کامیاب قانون سازی ہوئی،حکومت نے قانون سازی کس کیلئے کی؟ایوان عددی برتری نہیں،اخلاقی برتری کی بنیادپرچلتے ہیں،کل بھارتی جاسوس کوگھربھیجنے کاپروگرام بنایاگیا،کلبھوشن کوگھربھیجناتھاتوآرڈیننس جاری کردیتے،کلبھوشن کوگھربھیجنے کیلئے قانون بنانے کی کیاضرورت تھی،کل اسٹیٹ بینک سے متعلق قانون بنایاگیا،انتخابی اصلاحات الیکشن چوری کرنے کاطریقہ ہے،الیکشن کمیشن کوحکومت کے تابع کرنے کی کوشش کی جارہی ہے،الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں دنیامیں ناکام ہوچکیں،ڈسکہ کے انتخابات پرالیکشن کمیشن کی رپورٹ پڑھ لیں،آپ ای وی ایم یاکوئی اورمشین لگالیں،چوری توچوری ہے،کل اجلاس میں ووٹنگ میں بھی دھاندلی کی گئی،35 سال سے قومی اسمبلی میں الیکٹرانک ووٹنگ کانظام لگاہواہے،آج تک کوئی بھی ووٹنگ اس الیکٹرانک نظام سے نہیں ہوسکی،سابق چیف جسٹس پرالیکشن اورضمانت کے معاملے پرمداخلت کاالزام لگا۔
#Shahid Khaqan Abbasi #Electoral reform is a way to steal elections



















