ذخیرہ اندوزوں کیخلاف قوانین پرعملدرآمدیقینی بنایا جائے‘ وزیراعظم

اسلام آباد:(لیڈر نیوز)وزیراعظم کی صدارت میں اشیاکی قیمتوں سے متعلق اجلاس ہوا‘چینی کے اسٹاک اورقیمتوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی‘اس وقت ملک میں وافرمقدارمیں چینی موجودہے،سندھ میں شوگرملزکی بندش کے فیصلے سے قیمتیں بڑھیں،سندھ نے گندم بحران میں بھی وفاق کے فیصلوں سے اختلاف کیا،اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ موجودہ چینی کے اسٹاک کومارکیٹ میں لایاجائے،15 نومبرسے ملک بھرمیں گنے کی کرشنگ کاآغازکیاجائے،وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ذخیرہ اندوزوں کیخلاف قوانین پرعملدرآمدیقینی بنایاجائے،منافع خوری اورذخیرہ اندوزی برداشت نہیں کی جائےگی،صوبائی اورضلعی حکومتیں فیلڈمیں نظرآئیں،عالمی مارکیٹ میں اشیاکی قیمتیں بڑھ رہی ہیں۔


#Pakistan #Imran Khan #Ensure implementation of laws against hoarders