حکومت کو ٹف ٹائم‘پی ڈی ایم کا ہنگامی اجلاس طلب

اسلام آباد:(لیڈر نیوز)مولانا فضل الرحمان نے پی ڈی ایم کا ہنگامی اجلاس آج سہ پہر طلب کر لیا۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے اور مہنگائی کے خلاف احتجاج کے لیے حکمت عملی پر غور کیا جائے گا۔نواز شریف، شہباز شریف، مریم نواز، محمود خان اچکزئی، ڈاکٹر مالک بلوچ، آفتاب شیر پاو¿، اویس نورانی، پروفیسر ساجد میر اور دیگر شرکت کریں گے۔ اجلاس میں رہنما ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کریں گے۔ مولانا فضل الرحمان ویڈیو لنک پر ڈی آئی خان سے اجلاس میں شرکت کریں گے۔اجلاس میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے اور مہنگائی کے خلاف احتجاجی حکمت عملی اور 10 نومبر کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے لیے مشترکہ جامع حکمت عملی پر غور کیا جائے گا۔حکومت کو بلائے گئے مشترکہ اجلاس سے 18 بل منظور کرنے ہیں جن میں بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے، ای ووٹنگ اور الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کے استعمال کے بل شامل ہیں۔


#Maulana Fazlur Rehman has convened an emergency meeting of PDM