صنعا:(لیڈرنیوز) حوثی باغیوں کے مسجد پر بیلسٹک میزائل حملے میں 13 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔عرب میڈیا کے مطابق یمن کے صوبے مارب میں حوثی باغیوں کی جانب سے داغا گیا بیلسٹک میزائل رہائشی علاقے میں واقع مسجد پر گرا جس کے نتیجے میں 13 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ واقعے کے بعد امدادی کارکنوں نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔ جہاں کئی افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔یمنی حکام کا کہنا ہے کہ بیلسٹک میزائل حملے میں ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر مسجد کے طلباءتھے جب کہ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متعدد افراد اب بھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔
#ballistic missile attack on a Houthi rebel mosque killed 13 people #missile fired by Houthi rebels in Yemen's Marb province



















