شیخ رشید کی الیکشن سے قبل تیسری ن لیگ کی تشکیل کی پیش گوئی

راولپنڈی:(لیڈر نیوز)شیخ رشید نے الیکشن سے قبل تیسری ن لیگ کی تشکیل کی پیش گوئی کر دی۔ انہوں نے کہا کہ امریکی ناظم الامور بھی جانتے ہیں کہ 'ن' اور 'ش' الگ الگ ہیں۔راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ انتخابات کے قریب نئی صف بندی ہوگی۔ مجھے خوشی ہے کہ PDM نے احتجاج کے لیے میرا شہر منتخب کیا ہے۔ اگرقانون ہاتھ میں نہ لیا جائے تو کوئی حرج نہیں۔ اگر اپوزیشن الیکشن سے پہلے ہنگامہ کرتی ہے تو وہ اپنے لیے گڑھا کھودے گی۔شیخ رشید نے کہا کہ پاک بحریہ نے تیسری بار بھارتی آبدوز کو شٹ اپ کال دی ہے ، پاک بحریہ نے مجھے ہیڈ کوارٹر آنے کی دعوت دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈالر کی نقل و حرکت کو روکنے کی کوشش کی جا رہی ہے اور اسلام آباد کے لیے پولیس ڈرونز کا ایک دستہ تشکیل دیا جا رہا ہے۔


#Sheikh Rasheed predicted the formation of the third Noon League before the election #US Secretary of State also knows that 'N' and 'Sh' are different