نیب کوخورشیدشاہ کی گرفتاری کابنیادی موادپیش کرنے کاحکم

اسلام آباد:(لیڈر نیوز)خورشیدشاہ کی درخواست ضمانت پرسپریم کورٹ میں سماعت ہوئی ‘سپریم کورٹ نے نیب کوخورشیدشاہ کی گرفتاری کابنیادی موادپیش کرنے کاحکم دیدیا،نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ آرڈیننس آنے سے نیب دائرہ اختیارپرمختلف ابہام ہیں، آرڈیننس پرکلیئرنس کیلئے حکومت نے کمیٹی تشکیل دی،عدالت نیب آرڈیننس پرکلیئرنس کیلئے وقت دے،عدالت نے استفسارکیا کہ آپ صرف یہ بتادیں موجودہ کیس نیب دائرہ کارمیں ہے یانہیں؟وکیل نے کہا کہ سارامسئلہ 574 ایکڑزمین کی خریداری پردی گئی رقم کاہے،جسٹس عمرعطابندیال نے ریمارکس دیئے کہ جب خورشیدشاہ نے زمین خریدی کیاوہ پبلک آفس ہولڈرتھے؟وکیل نے کہا کہ نیب نے جوالزامات لگائے ہیں وہ ریفرنس کاحصہ نہیں بنائے گئے،چیئرمین نیب کی طرف سے خورشیدشاہ کی گرفتاری کاحکم ریکارڈپرنہیں،عدالت نے پوچھا کہ نیب نےریفرنس دائرکرنے کے بجائے خورشیدشاہ کوگرفتارکیوں کیا؟


#Order to NAB to present basic material of Khurshid Shah's arrest #Supreme Court of pakistan #arrest warrant of Khursheed Shah was not recorded by the NAB chairman