قندھار میں دھماکے سے33 افراد ہلاک‘ متعدد زخمی

قندھار:(لیڈر نیوز) افغان شہر قندھار میں دھماکے سے33 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔جمعہ کی نماز کے دوران جنوبی افغانستان کے شہر قندھار میں ایک مسجد کے قریب بم دھماکے میں کم از کم تین افراد ہلاک ہو گئے۔ سکیورٹی حکام دھماکے کی تفصیلات اکٹھا کر رہے ہیں۔یاد رہے کہ گزشتہ جمعہ کو شمالی شہر قندوز میں ایک مسجد میں ہونے والے بم دھماکے میں بھی متعدد افراد ہلاک ہوئے تھے۔ داعش نے قندوز دھماکے کی ذمہ داری قبول کرلی۔


#