اسلام آباد:(لیڈر نیوز)وزیراعظم عمران خان نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے نتیجے میں قیمتی جانوں اور املاک کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔وزیراعظم آفس کو زلزلے سے ہونے والے نقصان اور موجودہ صورتحال پر ابتدائی رپورٹ موصول ہوئی ہے۔ وزیراعظم نے حکومت بلوچستان کو ہدایت کی کہ تمام متعلقہ وفاقی اداروں کو ریلیف فراہم کرنے میں ہر ممکن مدد فراہم کی جائے۔ عمران خان نے کہا کہ زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کی جائے اور وفاقی حکومت اس مشکل وقت میں ہر ممکن مدد فراہم کرے گی۔وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے بلوچستان میں زلزلے سے ہونے والے نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم بلوچستان میں زلزلے کے باعث جان و مال کے نقصان پر غمزدہ ہے اور حکومت زلزلہ متاثرین کی ہر ممکن مدد کرے گی۔ . فواد چوہدری نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ زلزلہ متاثرین کی ہر ممکن مدد کریں اور زخمیوں کا بہتر علاج کریں۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے متاثرین کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔
#earthquake in different parts of Balochistan #Imran Khan expressed deep sorrow and regret over the loss of precious lives



















